جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی شاندار شراکت داری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 جون 2025 16:39

جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2025ء ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعد ازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 
چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔ 
ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے آج گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 
 
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ایڈن مارکرم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو کھیل کے چوتھے دن جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار تھے۔

 
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باووما 65 بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویان ملڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریکلٹن 6 رنز بنا سکے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، مچل اسٹارک نے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کاگیسو ربادا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، لنگی نگیدی نے تین اور مارکو ینسن، ویان ملڈر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 16:39:14