ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی

اولمپکس چیمپئن ہالینڈ نے 16 میچز کھیل کر 35 پوائنٹس کے ساتھ اپنی برتری ثابت کی

جمعہ 27 جون 2025 22:34

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی۔ اولمپکس چیمپئن ہالینڈ نے 16 میچز کھیل کر 35 پوائنٹس کے ساتھ اپنی برتری ثآبت کی۔ آئرلینڈ اگلے سال پرو ہاکی لیگ سے باہر ہوگیا، بھارت نے نو ٹیموں میں آٹھویں پوزیشن اپنینام کی۔لیگ کا باقاعدہ اختتام اتوار کو ہورہا ہے، ہفتے کو یبلجیم اور انگلینڈ کا میچ ہوگا، جرمنی کی ٹیم اسپین سے کھیلے گی، اتوار کو بھی یہ چاروں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

لیگ میں اب تک پوزیشن کے مطابق جرمنی کی ٹیم نے چودہ میچز کھیل کر 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی ہے، تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے سولہ میچز کے بعد 27 پوائنٹس ہیں۔بیلجیم کے چودہ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس کی تعداد پچیس ہے۔

(جاری ہے)

پانچویں پوزیشن پر براجمان اسپین کے چودہ میچز کے ساتھ چوبیس پوائنٹس ہیں، چھٹا نمبر ارجنٹائن کا ہے جس نے سولہ میچز مکمل کرکے 23 پوائنٹنس اپنے نام کیے ہیں۔

ساتویں پوزیشن پرموجود انگلینڈ کے چودہ میچز میں 21 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے سولہ میچز میں اٹھارہ پوائنٹس لیے ہیں، آخری نمبر پرہونے کی وجہ سے آئرلینڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اب لیگ سے باہر ہوجائے گی۔اب آئرلینڈ کی جگہ ایف ائی ایچ کی نے نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اپنی ٹیم کی دستیابی کے بارے میں رابطہ کر رکھا ہے جس کو پی ایچ ایف نے حکومتی فنڈز سے مشروط کرتے ہوئے ایف آئًی ایچ سے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔
وقت اشاعت : 27/06/2025 - 22:34:09