برازیلین فٹ بالر نیمار کو چار میچز کی معطلی کا سامنا،کوپا امریکہ فٹ بال کپ سے بھی باہر ہو گئے

ہفتہ 20 جون 2015 20:56

برازیلین فٹ بالر نیمار کو چار میچز کی معطلی کا سامنا،کوپا امریکہ فٹ بال کپ سے بھی باہر ہو گئے

سان تیاگو ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) برازیلین ٹیم کے سٹار فٹ بالر نیمار چار میچوں کی معطلی کے باعث کوپا امریکہ فٹ بال کپ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

23 سالہ بارسلونا فارورڈ کو کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مخالف کھلاڑیوں سے الجھنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تھا اور بعدازاں ساؤتھ امریکن فٹ بال کنفڈریشن نے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کر دیا تھا لیکن کنفڈریشن نے کیس پر نظرثانی کرتے ہوئے ان کی سزا میں اضافہ کر دیا اور ایک کی بجائے انہیں چار میچز کیلئے معطل کر دیا جس کے باعث نیمار کوپا امریکن ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں برازیل کو کولمبیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 20:56:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :