امریکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سٹیون ٹیلر ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ سے دستبردار

بدھ 24 جون 2015 20:25

امریکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سٹیون ٹیلر ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ سے دستبردار

برج ٹاؤن ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) امریکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سٹیون ٹیلر آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، ٹیلر نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کے ساتھ کل وقتی معاہدہ حاصل کرنے کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایونٹ سے دستبرداری کے فیصلے کے بارے آگاہ کر دیا ہے۔

یو ایس اے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی۔ یو ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلر کا دستبردار ہونا ٹیم کیلئے بری خبر ہے اور ٹیم کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی۔ امریکن ٹیم نے 2 جولائی کو آئرلینڈ روانہ ہونا ہے۔ کوالیفائر ایونٹ مشترکہ طور پر آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 20:25:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :