- Home
- Sports
- News
- فرانس میں جشن آزادی پاکستان نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں پاکستانی و فرانسیسی گھڑ سواروں نے عمدہ کھیل ..
فرانس میں جشن آزادی پاکستان نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں پاکستانی و فرانسیسی گھڑ سواروں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا
کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر چوہدری اشرف عارف اور چوہدری سجاد نمبردار کو کمیونٹی راہنماؤں کی مبارکبادیں
صاحبزادہ عتیق الر حمن
جمعرات 21 اگست 2025
23:07

نیزہ بازی کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے دور دراز سے پاکستانی و فرانسیسی شائقین گراؤنڈ میں موجود رہے، قومی لباس شلوار قمیض میں ملبوس سبز پگڑیاں پہنے گھڑ سواروں نے نیزہ بازی مقابلوں کو جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ دیا۔ کمیونٹی نمائیندوں کی بڑی تعداد بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خصوصی طور پر شریک ہوئی۔ چوہدری اشرف عارف ، چوہدری سجاد نمبردار اور چوہدری ظہیر اصغر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، معزز مہمانوں کا گراؤنڈ پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا، گھڑسواروں نے سنگل اور سیکشن مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی ، سنگل مقابلوں میں چوہدری ظاہر اصغر مرالہ نے اول ، چوہدری صہیب فاروق تارڑ آف چک بساوا نے دوم اور چوہدری ظہیر اصغر مرالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
(جاری ہے)
دوم اور سوم پوزیشن فرانس نیزہ بازی ایسوسی ایشن نے حاصل کیں ، ٹیم کیپٹن ملک مدثر وسیر اور چوہدری مدثر اصغر مرالہ نے ٹرافیاں وصول کیں ، صوفی محمد عارف ، چوہدری لیاقت شیر ، چوہدری الطاف باؤ ، چوہدری سجاد نمبردار ، چوہدری اشرف عارف نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، شاندار اور دلچسپ مقابلے منعقد کرانے پر کمیونٹی راہنماؤں نے چوہدری اشرف عارف ، اور چوہدری سجاد مہنہ نمبردار کو ڈھیروں مبارکباد دی کہ انہوں نے اپنی کمیونٹی کی تفریح کے لئے نیزہ بازی کے زبردست مقابلوں کا انعقاد کراکے خوب تفریح مہیا کی۔
متعلقہ عنوان :

T20 Asia Cup 2025

United Arab Emirates T20I Tri Series 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
فرانس میں جشن آزادی پاکستان نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں پاکستانی و فرانسیسی گھڑ سواروں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا
-
پاکستان کو پہلی بار عالمی معیار کا کوچ ملا ہے، سید محسن گیلانی
-
کوچ نولبرٹو سولانو کی موجودگی نہ صرف قومی ٹیم بلکہ ہمارے کوچز کے لئے بھی سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کرے گی، سید محسن گیلانی
-
پاکستان کی پہلی جونیئر پیڈل ٹیم کا اعلان ، سپین میں ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی
-
سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ
-
محمد عامر کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ، 400وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے