پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی مبارکباد

ہفتہ 23 اگست 2025 18:06

پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے امریکہ میں منعقدہ لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر عزم اور محنت ہو تو دنیا کا کوئی بھی میدان ہمارے لیے ناممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جو کہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
وقت اشاعت : 23/08/2025 - 18:06:51