پاکستانی بیٹرصائم ایوب کی ایشیاکپ میں مایوس کن کارکردگی،مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آئوٹ

بدھ 17 ستمبر 2025 22:00

د بئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) صائم ایوب کی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

صائم ایوب اس سے پہلے ایشیا کپ میں عمان اور بھارت کے خلاف میچوں میں بھی رنز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے صائم ایوب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ مسلسل زیرو پر آئوٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو مسلسل 4 اننگز میں صفر پر آٹ ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 22:00:02