پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان
جمعہ 3 جولائی 2015 19:02
لاہور۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ وہاب ریاض،حارث سہیل اور صہیب مقصود زخمی ہونے کی وجہ سے ڈراپ جبکہ محمد عرفان ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، بلال آصف اور مختار احمد کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل اور جنید خان کو نظر انداز کر دیا گیا۔
محمد حفیظ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ اعلان کردہ 16رکنی سکواڈ میں کپتان اظہر علی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، مختار احمد، اسد شفیق، شعیب ملک ، محمد رضوان، بابر اعظم، سرفراز احمد (نائب کپتان )، یاسر شاہ، بلال آصف، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، احسان عادل اور راحت علی شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید