شاہین آفریدی ٹی ٹوٹنی کرکٹ میں پاور پلے میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے ایشین باولر بن گئے

انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 14:53

شاہین آفریدی ٹی ٹوٹنی کرکٹ میں پاور پلے میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے ایشین باولر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوٹنی کرکٹ میں پاور پلے میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے ایشین باولر بن گئے۔ 
بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شاہین آفریدی نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 
انہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں برق رفتار 19 رنز بنائے بلکہ پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی اپنی روایت بھی برقرار رکھی۔

 
شاہین نے پہلے ہی اسپیل میں بنگلہ دیش کے دو ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔
17ویں اوور میں شاہین نے بنگلہ دیش کو جیت کے قریب لے جانے والے شمیم حسین کو چلتا کیا اور پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کردی۔ 
انہوں نے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 
شاہین آفریدی اب ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور پلے اوورز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے ایشین باولر بن گئے ہیں۔

 
اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باولر ٹم سائوتھی 55 شکار کرکے پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے بھونیشور کمار 47 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ شاہین آفریدی اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے پہلے اوور میں 37 کھلاڑیوں کو پوویلین بھیج چکے ہیں۔ 
اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 60 وکٹوں کے ساتھ پہلے، سابق برطانوی پیسر جیمز اینڈرسن 53 شکار کرکے دوسرے جب کہ سابق سری لنکن پیسر چمندا واس 45 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ لاسنتھ مالنگا اور ظہیر خان اس فہرست میں 36،36 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2025 - 14:53:03