پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا

ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں مینز، ویمنز اور مکسڈ ایونٹ کا انعقاد طے ہے

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں 30 اکتوبر سے دو نومبر تک کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اے پی پی ٹی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

13ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں مینز، ویمنز اور مکسڈ ایونٹ کا انعقاد طے ہے جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈز ایرینا کے چیئرمین جہانگیر خان کے مطابق دو برس کی قلیل مدت کے دوران پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل کیانٹرنیشنل مقابلے کے کامیاب انعقاد سے اسے ملک میں دوام ملے گا۔اے پی پی ٹی نے ایشیا بھر میں پیڈل پر خاص توجہ مرکوز کی ہے۔کراچی میں ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور گرینڈ سلیم لانا خوش آئند ہے۔
وقت اشاعت : 08/10/2025 - 21:05:07