بابر اعظم اور ویان مولڈر کی خوشگوار ملاقات کی ویڈیو وائرل

مولڈر پروٹیز کے لیے ریڈ بال کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 اکتوبر 2025 14:19

بابر اعظم اور ویان مولڈر کی خوشگوار ملاقات کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2025ء ) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان مولڈر نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ سے قبل ایک تربیتی سیشن کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی دوستانہ ماحول میں ملاقات کے دوران ہاتھ ملا رہے ہیں۔

 
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان مولڈر نے ریڈ بال کرکٹ میں 21 میچوں میں 1153 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں ایک ففٹی اور تین سنچریاں شامل ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 367 رنز بنائے، جس میں 49 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

 
دریں اثنا بابر اعظم نے 59 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں اوسطا 42.77 کی اوسط سے 4235 بنا رکھے ہیں، جس میں 9 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 
30 سالہ بلے باز بھی ایک اہم سنگ میل کی راہ پر گامزن ہیں، جنہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 2 رنز کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد وہ پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر آٹھویں کھلاڑی بن جائیں گے جو یہ سنگ میل عبور کرلیں گے۔
وقت اشاعت : 11/10/2025 - 14:19:19