پی سی بی نے رواں سال اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے دورہ متحدہ عرب امارات کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 23 جولائی 2015 18:54

پی سی بی نے رواں سال اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے دورہ متحدہ عرب امارات کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے رواں سال اکتوبر نومبر میں یو اے ای میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ، دورے کے دوران 3 ٹیسٹ ، چار ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے ، انگلینڈ کی ٹیم سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال یو اے ای میں طے شدہ دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا ، انگلینڈ کی ٹیم 30 ستمبر کو وی اے ای میں پہنچے گی ، سیریز سے قبل انگلینڈ پاکستان اے کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا جبکہ سیریز کا باقاعدہ آغاز تین ٹیسٹ میچوں سے ہوگا ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر کو شیخ زاہد سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ، دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اکتوبر کو دوبئی انٹرنیشنل سٹیٹدیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری اور تیسرا ٹیسٹ یکم نومبر سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد 4 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر اور دوسرا میچ 13 نومبر شیخ زاہد سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 17 نومبر کو شارجہ اور چوتھا ایک روزہ میچ 20 نومبر کو دوبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم یو اے ای الیون کے خلاف 23 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی ۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 نومبر کو دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 30 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کر کٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 18:54:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :