پاکستان سپر لیگ کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں ،ویسٹ انڈیز،زمبابوے ،سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے کئی سٹارز نے لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی

منگل 4 اگست 2015 20:56

پاکستان سپر لیگ کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں ،ویسٹ انڈیز،زمبابوے ،سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے کئی سٹارز نے لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لئے بین الاقوامی کرکٹرز سے رابطوں کا آغاز کردیا۔ ویسٹ انڈیز،زمبابوے ،سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے کئی اسٹارز نے ہپاکستان سپر لیگ کھیلنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔پی سی بی نے یہ ٹھان لی ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ ضرور ہو گی اور اس کے انعقاد کے لیے تیاریاں بھی تیزکردی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 ممالک کے کرکٹرز کو معاہدے کی کاپیاں بھجوادیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پرآمادگی بھی ظاہر کر دی ہے اور معاہدوں پر رواں ماہ ہی دستخط ہوں گے جبکہ پانچوں فرنچائز کے نام اکتوبر میں فائنل کرلئے جائیں گے۔پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے کیلئے جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ان میں کرس گیل،کیرن پولارڈ، دلشان ،جیک کیلس،شکیب الحسن،چی بابا سمیت کئی اسٹارشامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے مرحلے میں انگلش، آسٹریلین اور کیویز کرکٹرز سے رابطے کرے گا۔ `

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 20:56:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :