کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا کپتانی میرے پیچھے بھاگتی ہے،سرفراز احمد دلیرکھلاڑی اور مستقبل کا کپتان ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے تجربات کرنا چاہتے ہیں، جب تجربات کئے جاتے ہیں ،تو کسی بھی کھلاڑی کو ریسٹ دیا جاسکتا ہے

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی کا فلاحی ادارے دارالسکون کی تقریب سے خطاب شاہد آفریدی نے فلاحی ادارے کیلئے 20لاکھ کا چیک دیا،اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے

بدھ 5 اگست 2015 21:10

کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا کپتانی میرے پیچھے بھاگتی ہے،سرفراز احمد دلیرکھلاڑی اور مستقبل کا کپتان ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے تجربات کرنا چاہتے ہیں، جب تجربات کئے جاتے ہیں ،تو کسی بھی کھلاڑی کو ریسٹ دیا جاسکتا ہے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگا کپتانی میرے پیچھے بھاگتی ہے۔ سرفراز احمد دلیرکھلاڑی اور مستقبل کا کپتان ہے،کراچی میں اسپیشل بچوں کے فلاحی ادارے دارالسکون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے تجربات کرنا چاہتے ہیں جب تجربات کئے جاتے ہیں تو کسی بھی کھلاڑی کو ریسٹ دیا جاسکتا ہے، نئے لڑکوں کو سامنے لانے پر سلیکشن کمیٹی کو کریڈٹ دوں گا، انہوں نے کہا کہ محمد عرفان کی باؤ لنگ میں دہشت ہے ، اسے استعمال کرنے میں احتیاط کرناچاہیے۔

آفریدی کاکہناتھاکہ خود پر یقین سب سے اچھی چیز ہے ، ٹیم کو فیلڈنگ میں محنت کی ضرورت ہے ، پابندی کے خاتمے کے بعد محمد عامر کو منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے،سرفراز کسی بھی نمبر پر کھیل سکتاہے ، یہ اس کی بڑی کامیابی ہے، وہ مستقبل کا کپتان ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ زمبابوے کے دورے پر دو سے تین سینئرپلیئرز کو آرام کرایاجائے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگے کپتانی خود ان کے پیچھے بھاگتی ہے۔بوم بوم آفریدی نے دارالسکون کے دورے کے موقع پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ادارے کیلئے بیس لاکھ روپیکا چیک بھی دیا۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 21:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :