لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونٹی الیون اور فیڈرل بورڈ کی کامیابی

جمعہ 7 اگست 2015 21:20

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونٹی الیون اور فیڈرل بورڈ کی کامیابی

اسلام آباد ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونٹی الیون اور فیڈرل بورڈ کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عامر سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں یونٹی الیون نے پی پی یو الیون کو 23 رنز سے ہرا دیا، ٹاس جیت کر یونٹی الیون نے مقررہ سات اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے، مرتضی نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مددسے 16 رنز اور منا نے ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنائے، مظہر نے 17 رنز دے کر تین اور عبدالرحمن نے 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں پی پی یو الیون یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے،افتخار 10 رنز کے ساتھ نمایا ں رہے، شہزاد نے 11 رنز دے کر تین جبکہ نیازی نے 11 رنز اور احسان نے 6 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،یونٹی الیون کے شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے، دوسرے میچ میں فیڈرل بورڈ نے میلنگ الیون کو 2 رنز سے شکست دی، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے، وقاص نے 19 رنز اور مدثر نے 10 رنز بنائے، فدا نے 15 رنز اور فہد نے 21 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں میلنگ الیون کی ٹیم یہ ہدف مکمل نہ کر سکی بلکہ اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنائے، زعفران نے 11 رنز بنائے، مدثر نے 10 رنز دے کر تین کھلاڑیوں اور آصف نے 8 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،فیڈرل بورڈ کے مدثر مین آف دی میچ قرار پائے۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 21:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :