پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا ، کھلاڑی ماہانہ وظیفہ اوروننگ بونس بڑھانے کے مطابلے پر قائم

ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہرعلی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات ،،کھلاڑیوں کے موقف کی تائید کھلاڑیوں کو صرف انفراد ی بونس کے ساتھ صرف سریز کی کامیابی پربونس دیا جا ئے گا ‘پی سی بی

بدھ 12 اگست 2015 22:21

پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا ، کھلاڑی ماہانہ وظیفہ اوروننگ بونس بڑھانے کے مطابلے پر قائم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع 42دن گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا ، کھلاڑی ماہانہ وظیفہ اوروننگ بونس بڑھانے کے مطابلے پر قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر ز نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کی نسبت ماہانہ وظیفہ کم ملتا ہے اس کو بڑھا یا جائے ۔

(جاری ہے)

اس کیساتھ ہر میچ کی کامیابی پر بھی بونس بھی بڑھایا جائے ۔ اس حوالے سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہرعلی نے بھی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اورکھلاڑیوں کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کے مطالبات جائز ہے ان کو پورا کیا جانا چاہیے ۔جس پر پی سی بی نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کو صرف انفراد ی بونس کے ساتھ صرف سریز کی کامیابی پربونس دیا جا ئے گا ۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 22:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :