پی سی بی کے بورڈآف گورنرزکا اجلاس چیئرمین شہریارخان کی زیرصدارت ہوا
اجلاس میں پی ایس ایل کیلئے فائنل پلان ، ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے اورفرنچائزرزماڈل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی بہت پرامیدہے کہ مزید ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈکی تنظیمی حالت کومزیدبہتربنانے کیلئے مختلف تجاویزدیں‘شہریا رخان بھارتی بورڈ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار ہوناچاہئے‘چیئرمین پی سی بی کااجلاس سے خطاب
منگل 18 اگست 2015 23:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے بورڈآف گورنرزکی 37ویں اجلاس پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی زیرصدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوا،اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی نجم سیٹھی،واپڈاکے ظفرمحمود،چیئرمین کرکٹ کمیٹی شکیل احمدشیخ،گل زادہ(پشاورریجن)،منصورمسعودخان(یوبی ا یل )، پر فیسر اعجا ز ا حمد فا روقی(کراچی ریجن)،میجر(ر)نعیم گیلانی(راولپنڈی ریجن)،انجم لطیف(ایس این جی پی ایل)،اعجازاحمد(سیکرٹری آئی پی سی)،سبحان احمد(چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی)اوربدرمنظورخان(سی ایف او)نے شرکت کی۔
گورنربورڈکی مینٹنگ کے آغازمیں کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہیدکی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔چیئرمین کرکٹ بورڈشہریارخان نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پیش رفت کے بارے میں بورڈآف گورنرزکوآگاہ کیاانہوں نے پاکستان میں کھیلنے کے لئے زیادہ ٹیموں کو مدعو کرنے کے حوالے سے مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ میں بہت پرا مید ہو ں کہ مزید ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی