پاکستان کو سری لنکن تیز گیند باز لستھ ملنگا کے باوَلنگ ایکشن والا تیز گیند باز مل گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 23:13

پاکستان کو سری لنکن تیز گیند باز لستھ ملنگا کے باوَلنگ ایکشن والا تیز گیند باز مل گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) پاکستان کو سری لنکن تیز گیند باز لستھ ملنگا کے باوَلنگ ایکشن والا تیز گیند باز مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےلیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی زیر نگرانی کراچی میں جاری تیز گیند بازوں کے کیمپ میں سامنے آنے والے ایک گیند باز افراز کھوسو نے سب کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ افراز کھوسو کا باوَلنگ ایکشن سری لنکن تیز گیند باز لستھ ملنگا کے باوَلنگ ایکشن سے ملتا جلتا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ افراز کھوسو کے باوَلنگ ایکشن سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/08/2015 - 23:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :