عالمی چیمپئن باکسر چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو سامنے آگئی

کوئٹہ کے آغا کلیم کراچی میں مقیم ہیں اور دو بار عالمی چیمپئن، متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2026 15:35

عالمی چیمپئن باکسر چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2026ء ) 2 بار کے عالمی چیمپئن کک باکسر آغا کلیم روزگار کے لیے چائے بیچنے پر مجبور ہوگئے۔
آغا کلیم کا کہنا ہے کہ متعدد عالمی اعزازات اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود انہیں سرکاری یا نجی سطح پر مستقل مالی تعاون اور اسپانسرشپ حاصل نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں اپنی گزر بسر کے لیے چائے کا کاروبار کرنا پڑ رہا ہے۔

 
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آغا کلیم کراچی میں مقیم ہیں، وہ 2 بار عالمی چیمپئن، متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں اور مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے میڈلز جیت کر لاچکے ہیں۔ 
آغا کلیم کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کے باوجود معاشی مشکلات ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مناسب سرپرستی اور مالی معاونت میسر آ جائے تو وہ مزید عالمی اعزازات پاکستان کے نام کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی چیمپئن باکسر آغا کلیم نے نجی چینل کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ دوبارہ اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔
 
آغا کلیم نے مالی مشکلات کے باوجود چائے کے اسٹال پر کام جاری رکھا اور اسی دوران بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 12/07/2026 - 15:35:18