گھرکے شیر باہر ڈھیر، انگلینڈ نے بھارت سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی
آخری ٹی ٹونٹی میں بھی عالمی چیمپئن ٹیم کو شکست
ذیشان مہتاب
اتوار 12 جولائی 2026
15:07

سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2026ء ) جوس بٹلر اور ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلےگئے میچ میں بھارتی کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بناڈالے۔ انگلینڈ نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کی اور پھر جوس بٹلر اور ہیری بروک نے دوسرے وکٹ کے لیے صرف 103 گیندوں پر 233 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرکے بھارتی بولرز کو بے بس کر دیا۔ جوس بٹلر نے صرف 51 گیندوں پر شاندار سنچری مکمل کی اور 64 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
ہیری بروک نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 35 گیندوں پر ناقابل شکست 95 رنز بنائے۔ 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے مطلوبہ رن ریٹ سے پیچھے رہی۔ ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز کی اننگز ضرور کھیلیں لیکن وہ ٹیم کو کامیابی کے قریب نہ لاسکے۔ بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی۔ انگلینڈکی جانب سے سیم کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
(جاری ہے)
خیال رہے کہ 5 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا جب کہ بقیہ 4 میچز میں مہمان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 12/07/2026 - 15:07:09
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
آئی سی سی ڈیولپمنٹ ایوارڈز کے عالمی فاتحین کا اعلان
-
گھرکے شیر باہر ڈھیر، انگلینڈ نے بھارت سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس رکن عظمت پاشا کی اظہار تعزیت
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، حاجی نواب خان
-
ملاکنڈ ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 جولائی کو ہوگی
-
کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہیے، رفیق سرحدی