دسویں ساوتھ ایشین کیڈٹ، جونیئر، انڈر 21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 11 تمغے جیت لیے

ہفتہ 18 جولائی 2026 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2026ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری دسویں ساوتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کی قومی کراٹے ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 تمغے جیت لیے، جن میں 2 گولڈ، 2 سلور اور 7 برانز میڈلز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کے میر حمزہ قاسی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انڈر 21 -75 کلوگرام کومیٹے کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سینئر -75 کلوگرام کومیٹے میں برانز میڈل بھی اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

طہ مصطفی نے کیڈٹ -63 کلوگرام کومیٹے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔اناہیتا فاطمہ خان نے کیڈٹ -47 کلوگرام کومیٹے میں سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ کیڈٹ انفرادی کاتا مقابلوں میں برانز میڈل بھی جیتا۔ میرواعیس خان نے جونیئر -61 کلوگرام کومیٹے میں سلور میڈل حاصل کرکے پاکستان کے میڈل ٹیبل میں اہم کردار ادا کیا۔دیگر برانز میڈلز بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حاصل کیے، جس سے قومی دستے کی مجموعی کارکردگی مزید نمایاں رہی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن نے تمام میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وقت اشاعت : 18/07/2026 - 20:52:04