ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے غیر ملکی کوچز کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل باکسر قدرت اللّٰہ

ہفتہ 18 جولائی 2026 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2026ء) انٹرنیشنل باکسر قدرت اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے غیر ملکی کوچز کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں انٹرنیشنل سطح کی سہولیات موجود نہیں ہیں اور اس کے لئے غیر ملکی کوچز کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ملک میں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ریٹائرڈ ) ناصر اعجاز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قدرت اللہ نے کہا کہ اس وقت میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاری میں مصروف ہوں اور پاکستانی کوچز سے تربیت حاصل کر رہا ہوں اور امید ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسگو سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2026 - 21:14:01