میچ فکسنگ کی وبابھارت سے دوسرے ملکوں تک پہنچ گئی ہے ، کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بھارتی بورڈ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، 2013ء میں آئی پی ایل کے 5 میچ فکسڈ تھے،بر طانوی صحافی ایڈ ہوکنس کا اپنے کالم میں انکشاف

بدھ 16 ستمبر 2015 20:01

میچ فکسنگ کی وبابھارت سے دوسرے ملکوں تک پہنچ گئی ہے ، کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بھارتی بورڈ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، 2013ء میں آئی پی ایل کے 5 میچ فکسڈ تھے،بر طانوی صحافی ایڈ ہوکنس کا اپنے کالم میں انکشاف

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) بر طانوی صحافی ایڈ ہوکنس نے میچ فکسنگ کے بارے میں کتاب تحریر کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے لئے اپنے تازہ کالم میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بھارتی بورڈ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یہ وبا بھارت سے پھیلتی ہوئی دوسرے ملکوں تک پہنچ گئی ہے۔

2013ء میں آئی پی ایل کے پانچ میچ فکسڈ تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ اپنی مجموعی آمدنی کا 0.28 فی صد کرپشن کے خاتمے پر خرچ کرتا ہے۔ بھارت کے لئے ایک تفتیش کار ہے جو ناکافی ہے۔ ایڈ ہوکنس کا کہنا ہے کہ سری نواسن بھارتی بورڈ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بورڈ اپنے ہی سربراہ کے خلاف کس طرح تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی وبا اس تیزی سے پھیل رہی ہے کہ 2010ء میں 158میچ فکسڈ تھے۔ یہ تعداد 2012ء میں بڑھ کر 281 ہوگئی۔ اب تک 19 لوگ کرپشن کی وجہ سے پکڑے گئے ان میں سے دو کا کریڈٹ آئی سی سی کو جاتا ہے جبکہ سترہ مقامی بورڈز اور پولیس کے تعاون سے پکڑے گئے۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 20:01:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :