اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین فور نے گرلز اور پنجاب کالج آف کامرس ایف ایٹ فور اسلام آباد نے بوائز میں اوور آل بیسٹ ٹرافی جیت لی

کھیل جسمانی نشوونما کے علاوہ شخصیت کو بھی دوسروں سے نمایاں کرتے ہیں ٗچیئر مین فیڈرل ایجو کیشن بورڈ

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:14

اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین فور نے گرلز اور پنجاب کالج آف کامرس ایف ایٹ فور اسلام آباد نے بوائز میں اوور آل بیسٹ ٹرافی جیت لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین فور نے گرلز اور پنجاب کالج آف کامرس ایف ایٹ فور اسلام آباد نے بوائز میں اوور آل بیسٹ ٹرافی جیت لی۔فیڈرل بورڈ کی سالانہ کھیلوں کی تقریب تقسیم انعامات جمعرات کو بورڈ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین فور نے گرلز اور پنجاب کالج آف کامرس ایف ایٹ فور اسلام آباد نے بوائز میں اوورآل بیسٹ ٹرافی جیت لی، دونوں کالجز نے مسلسل چوتھی بار آل ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے مختلف ایونٹس میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انٹرکالجیٹ گرلز سیشن 2013-14ء میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین فور نے اوور آل بیسٹ ٹرافی اپنے نام کی، ایتھلیٹکس میں اسلام آباد ماڈل کالج نے پہلی، پی اے ای سی ماڈل کالج نیلور نے دوسری اور ایف سیون ٹو کالج اور ایف جی کالج برائے خواتین آزادکشمیر روڈ راولپنڈی نے مشترکہ طور پر تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کالج سائیڈ میں حناعروج بہترین ایتھلیٹ اور آئی ایم سی جی جی ٹین فور کی سیدہ تحریم نقوی بہترین جمناسٹ قرار پائیں۔ سکول سائیڈ میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد نے بوائز اور گرلز ایتھلیٹکس میں اوورآل ٹرافی کا اعزاز حاصل کیا۔ پی اے ای سی کی ثناء گل بہترین ایتھلیٹ اور آئی ایم سی جی آئی ٹین فور کی انیتہ بہترین جمناسٹ قرار پائیں۔

بوائز کالج سائیڈ میں کیڈٹ کالج راولپنڈی نے پہلی، کریژن کریڈٹ کالج کوہاٹ نے دوسری جناح ایجوکیشن سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ احمد سعید بہترین ایتھلیٹ اور ذبیع اﷲ بہترین جمناسٹ قرار پائے۔ مقبقل خالد نے سوئمنگ میں بہترین سوئمر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سکول سائیڈ میں کیڈٹ کالج راولپنڈی نے پہلی، اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء جی نائن ون اسلام آباد نے دوسری اور جناح ایجوکیشن سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کیڈٹ کالج راولپنڈی کے ظفراﷲ بہترین ایتھلیٹ اور واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کے محمد سعداﷲ سعد بہترین جمناسٹ قرار پائے۔ فیڈرل ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے انٹرکالجیٹ، انٹرڈائریکٹوریٹ سکولز اور انٹربورڈز میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں اپنے خطاب میں چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آنے والے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ ہر سال سکول، انٹرڈائریکٹوریٹ، کالج انٹرکالجیٹ اور پاکستان سطح پر انٹربورڈز مقابلہ جات کا اہتمام کرتا ہے۔ کھیل ہمیں نہ صرف تعمیر عمل کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ جسمانی نشوونما کے علاوہ شخصیت کو بھی دوسروں سے نمایاں کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 22:14:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :