ایئر چیف آف سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015ء کا مین فائنل راؤنڈ تین اکتوبر سے شروع ہوگا

بدھ 30 ستمبر 2015 20:11

ایئر چیف آف سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015ء کا مین فائنل راؤنڈ تین اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ءدوسرا ایئر چیف آف سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015ء کا مین فائنل راؤنڈ تین اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا کے نامور سکواش کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے سابق سکواش کھلاڑی قمر زمان جی ایم سرینہ ہوٹل مائیکل اے گویفن ، سپورٹس ڈپلومیسی ڈائریکٹر شہریار خان اور پاکستان ائر فورس کے ائرکموڈور ایس ایم علی کے ہمراہ بدھ کو سرینہ ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرا سرینہ ہوٹلز چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015ء کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوچکا ہے جو انتیس سے تیس ستمبر تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا مین راؤنڈ تین ستمبر سے شروع ہوگا جو چھ اکتوبر تک جاری رہے گا اس میں آٹھ غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ سولہ کھلاڑیوں کا ڈرا کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ یکم اکتوبر سے دو اکتوبر تک منعقد ہوگا جبکہ مین راؤنڈ تین اکتوبر سے شروع ہوگا پاکستان سکواش سیکرٹری فیڈریشن نے کہا کہ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ ، یو اے ای اور امریکہ کے کھلاڑی شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں اسلام پولیس کے ساتھ پاکستان ائر فورس کے جوان بھی تعاون کرینگے اس موقع پر سابق سکواش کھلاڑی قمر زمان نے کہا کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر کھیلوں کو فروغ نہیں دیا جاسکتا اس لئے آج کے دور میں کھیلوں کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جہانگیر خان اور جان شیر خان بہت سخت محنت کرتے تھے مگر آج کل کے کھلاڑی شارٹ کٹ کے چکر میں لگے رہتے ہیں اور زیادہ محنت نہیں کرتے جس کی وجہ سے سکواش میں کوئی بڑا نام پاکستان کی طرف سے سامنے نہیں آرہا ہے انہوں نے کہا کہ سکواش پر کوئی خرچہ نہیں کیا جارہا تاہم پاکستان ائرفورس اس پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے 37 سال پوری دنیا میں سکواش پر حکمرانی کی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم بہت جلد سکواش میں اپنا دوبارہ مقام پیدا کرینگے اس موقع پر سپورٹس ڈپلومیسی کے ڈائریکٹر شہریار خان پاکستان ائرفورس کے ائر کموڈور ایس ایم علی اورسرینہ ہوٹل اسلام آباد کے جی ایم مائیکل اے گوفن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 20:11:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :