کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے کی افواہوں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:46

کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے کی افواہوں کی تردید کردی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہ کرنے کی افواہوں کے حوالے سے انگلینڈ کے معروف بلے باز کیون پیٹرسن کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کچھ روز سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ پیٹرسن نے معاوضے کے تنازعے پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ تاہم اب پیٹرسن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایسی افواہوں میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 22:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :