پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ میں ایمپائیرز نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا،نئے قانون کے مطابق لائٹ کم ہونے پر کوئی بھی ٹیم نشاندہی کرسکتی ہے،آئی سی سی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:54

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ میں ایمپائیرز نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا،نئے قانون کے مطابق لائٹ کم ہونے پر کوئی بھی ٹیم نشاندہی کرسکتی ہے،آئی سی سی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچ میں ایمپائیرز نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے،نئے قانون کے مطابق لائٹ کم ہونے پر کوئی بھی ٹیم نشاندہی کرسکتی ہے جس کا فیصلہ ایمپائر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز لمحات میں لائٹ کم ہونے پر باولنگ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم نے لائٹ کم ہونے کی نشاندہی کرائی جس پر ایمپائر نے میچ ختم کردیا جس پر زمبابوے پانچ سکور سے میچ جیت گیا۔

اس پر آئی سی سی کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ لائٹ کم ہونے کی نشاندہی کوئی بھی ٹیم کرا سکتی ہے۔ٹیم کی جانب سے شکایت پر کھیل ختم کرنے کا فیصلہ ایمپائر کرتا ہے جسے دونوں ٹیموں کی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خراب روشنی کی شکایت نہ تو بیٹسمین کرسکتا ہے اور نہ ہی فیلڈرز کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 22:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :