کراچی :ورلڈ کوالیفائر رینکنگ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے عمران شہزاد ، محمد سجاد نے محمد فہیم کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرا دیا

اتوار 11 اکتوبر 2015 19:39

کراچی :ورلڈ کوالیفائر رینکنگ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں جاری ورلڈ کوالیفائر رینکنگ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے تحت کھیلی جانے والی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں محمد آصف نے عمران شہزاد کو پانچ صفر اور محمد سجاد نیمحمد فہیم کو دو کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دیدی جبکہ ابو صائم نے سخت مقابلے کے بعد شاہد آفتاب کیخلاف 3-5 فریم سے کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا فائنل آج منگل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو ٹاپ رینکنگ میں آنے والے کیوسٹس 10 سے 21 نومبر تک مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ `

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 19:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :