پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

فاسٹ باؤلر سٹیون فن پاؤں زخمی ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ

پیر 12 اکتوبر 2015 18:56

پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور انکے اہم فاسٹ باؤلر سٹیون فن پاؤں زخمی ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہو گئے ہیں ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ، سٹیون فن پاکستان اے کیخلاف وارم اپ میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے اس دھچکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے ایک بری خبرہے تاہم ہمیں توقع ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بہتر ہو جائیں گے ، پروگرام کے مطابق کپتان خود معین علی کے ساتھ اوپننگ کرینگے جبکہ عادل رشید کو بھی پہلے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو اس سے اپنے کیریئر کا آغاز کرینگے ۔

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 18:56:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :