پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 5 نومبر 2015 20:45

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس نے سب کاسرفخر سے بلند کردیا،پاکستان ٹیم نے جس طرح کامیابی حاصل کی وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم کے نام مبارکبادی پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح کی قیادت میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے سیریز اپنے نام کی اور عالمی رینکنگ میں بھی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مصباح اس عمر میں بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں انہیں کسی صورت ریٹائر نہیں ہونے دیا جائے گا اگر انہو ں نے استعفیٰ اس موقع پر دیا بھی تو قبول نہیں کیا جائے گا ابھی ٹیم کو ان کی بہت ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے کہا کہ ٹیم کی فتح نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ٹیم کی کارکردگی تعریف کے قابل ہے ۔ امید ہے مستقبل میں بھی ٹیم ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 10 سال بعد ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔

وقت اشاعت : 05/11/2015 - 20:45:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :