پشاور، چھٹی ویمن انٹر کالجز سائیکلنگ چیمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:00

پشاور، چھٹی ویمن انٹر کالجز سائیکلنگ چیمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء ) چھٹی ویمن انٹر کالجز سائیکلنگ چیمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں پشاور ڈویژن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام ویمن کالجز کی لڑکیاں شرکت کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد اور ویمن ونگ کی صدر رحم بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہورہی ہے جس کیلئے تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ چیمپئن شپ میں نوشہرہ ، چارسدہ اور پشاور ویمن کالجز کی لڑکیاں حصہ لیں گی ۔ چیمپئن شپ میں تین ایونٹس شامل ہیں جن میں انفرادی ٹائم ٹرائلز ، ٹیم ٹائم ٹرائلز اور روڈ ریس شامل ہیں ۔ باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈی جی رشیدہ غزنوی اور ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمودہونگے ۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 22:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :