پیر تک سیریز کے حوالے سے حتمی جواب دیں ، پی سی بی کا بی سی سی آئی کو خط
ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاک، بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی جواب دے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر پیر تک جواب نہ دیا گیا تو پھر سیریز ختم سمجھی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر پاکستانی حکومت چند روز قبل ہی منظوری دے چکی ہے تاہم بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور ابھی تک سیریز کیلئے کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیا۔اس تاخیر پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے کئی عہدیدار بھی اپنے ہی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سیریز کو دونوں ملکوں کیلئے لازمی قرار دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید