تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیساتھ عمران خان کے معاہدے کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 22:04

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیساتھ عمران خان کے معاہدے کی تردید کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیساتھ عمران خان کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کے کنسلٹنٹ کیلئے معاہدہ کر لیا ہے۔ تاہم اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان پشاور میں کینسر ہسپتال کی تعمیر اور سیاسی معاملات میں بے حد مصروف ہیں اس لیے ان کے پاس کرکٹ کے معاملات میں حصہ لینے کیلئے وقت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 23/12/2015 - 22:04:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :