آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ،خان گل

اتوار 31 جنوری 2016 15:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) لانڈھی کے معروف سماجی رہنماء خان گل ،ساجد خان اور جان محمد گبول نے آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس فٹ بال ٹیم کی شاندار کھیل اور کوارٹر فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کھیل کی بدولت خیبر پختونخواہ کا نام فخر سے بلند کردیا ان خیالات سماجی رہنماؤں نے خیبر پختونخواہ پولیس ٹیم کے آفیشل اختر ،فیصل اور کھلاڑیوں سے ملاقات میں کیا اسماجی رہنماؤں نے خیبر پختونخواہ پولیس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ خیبر پختونخواہ پولیس ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی ۔

وقت اشاعت : 31/01/2016 - 15:09:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :