زلمی کی جیت کے 100 فیصد امکانات ہیں، آفریدی اچھا کھیلیں گے: آسٹرالوجسٹ ماموں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 18:54

زلمی کی جیت کے 100 فیصد امکانات ہیں، آفریدی اچھا کھیلیں گے: آسٹرالوجسٹ ماموں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے تیسرے بڑے مقابلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق جبکہ پشاور زلمی کی کمان شاہد آفریدی سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

مصباح الیون کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور 4 میں شکست کا مزا چکھا جبکہ لالہ الیون نے اب تک چھ میچوں میں حریفوں کو پچھاڑا اور صرف دو مقابلوں میں شکست سے دو چار ہوئی۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں پہلے مرحلے میں دوبار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں پشاور زلمی نے کلین سوئپ کیا، آج کے اہم میچ میں سابقہ ریکارڈ کیمطابق پشاور کا پلڑہ بھاری ہے، جیتنے والی ٹیم کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کڑا امتحان پیش ہو گا۔ معروف آسٹرالوجسٹ ماموں نے بھی پشاور زلمی کی جیت کے 100 فیصد امکانات کا اعلان کر دیا ہے۔ ماموں کا مزید کہنا ہے کہ آج شاہد آفریدی اچھا پرفارم کرینگے، آندرے رسل اگر چل گیا تو اکیلا ہی میچ جتوا دے گا۔

وقت اشاعت : 21/02/2016 - 18:54:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :