پاک بھارت میچ میں خواہش ہے شعیب اپنی ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کر یں،ثانیہ مرز ا

بھارت کی بیٹنگ اچھی ہے اور پاکستان کا باوٴلنگ آٹیک بہت اچھا ہے اسلئے سنسنی خیز میچ دیکھنے کوملے گا،شعیب ملک

جمعہ 26 فروری 2016 21:57

پاک بھارت میچ میں خواہش ہے شعیب اپنی ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کر یں،ثانیہ مرز ا

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کر کٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں خواہش ہے کہ شعیب اپنی ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کر یں،جبکہ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کر کٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کا فائدہ ہو گا،پاکستان کا باوٴلنگ آٹیک اچھا ہے اسلئے پاک بھارت میں انتہائی سنسنی خیز ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ (کل)ہفتہ کو روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کر کٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں خواہش ہے کہ جیتے بھارت مگر شعیب بھی اپنی ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کر یں،دوسری جانب قومی کر کٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت حال ہی میں آسٹریلیا کو اسکی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز ہرا کر آیا ہے اسلئے ان کا وننگ کمبی نیشن بنا ہوا ہے جس کا ان کو نفسیاتی طور پر فائدہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ اچھی ہے اور پاکستان کا باوٴلنگ آٹیک بہت اچھا ہے اسلئے سنسنی خیز میچ دیکھنے کوملے گا،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی پی ایس ایل کھیل کر آئے ہیں جس کا ایشیا کپ میں انکو فائدہ ہوگا۔

۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 21:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :