شاہد آفریدی کا بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیشی سے انکار

کہ جو پوچھنا ہے فون پر پوچھ لیں میں کمیٹی میں نہیں آسکتا،ٹی ٹوئنٹی کپتان بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اجلا س میں شریک نہیں ہوسکا ،آفریدی

منگل 29 مارچ 2016 22:31

شاہد آفریدی کا بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیشی سے انکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوا اجلاس میں کپتان شاہد آفریدی کو طلب کیا گیا تھا جنہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی اجلاس کے بعد کمیٹی کے اراکین نے شاہد آفریدی سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جو پوچھنا ہے فون پر پوچھ لیں میں کمیٹی میں نہیں آسکتا۔

(جاری ہے)

ادھر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ نجی مصروفیت کی وجہ سے کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 22:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :