پی سی بی کا ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کو دوبارہ سونپنے پر غور

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 23:03

پی سی بی کا ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کو دوبارہ سونپنے پر غور
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) پی سی بیکی جانب سے ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کو دوبارہ سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کیساتھ کیساتھ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے کپتانی ممکنہ طور پر سرفراز احمد کو سونپ دی جائے گی۔ جبکہ ایک روزہ ٹیم کیلئے کپتانی ایک مرتبہ پھر سے مصباح الحق کو سونپنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ مصباح الحق گزشتہ برس ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اب پیدا ہونے والی اس نئی صورتحال میں مصباح الحق کی جانب سے کیا فیصلہ لیا جائے گا؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
وقت اشاعت : 29/03/2016 - 23:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :