وقار یونس کے بعد منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ بھی افشاں ہوگئی
پی سی بی میں خفیہ رازوں سے پردہ کشائی پر نئی بحث چھڑ گئی ، ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافیوں کی بجائے بھارتی صحافیوں کو زیادہ نوازنے والے کرکٹ میڈیا منیجر پر شک تقویت پکڑ گیا ، اعلیٰ سطحی انکوائری کرائے جانے کا امکان پی سی بی شہریار خان پر بھی ہمت ہار گئے استعفے کیلئے دباؤ ، گھر جانے کی صورت میں ظہیر عباس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہونگے
جمعہ 1 اپریل 2016 21:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وقار یونس کے بعد منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ، پی سی بی میں خفیہ رازوں سے پردہ کشائی پر نئی بحث چھڑ گئی ، قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر پر شک تقویت پکڑ گیا ، اعلیٰ سطحی انکوائری کرائے جانے کا امکان ، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا فیصلہ بھی منظر عام پر آنے والا ہے جس کے بعد پتہ چلے گا کہ کون پی سی بی میں رہے گا اور کس کو اپنے گھر کی راہ دکھائی جانی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے جنرل منیجر انتخاب عالم کی قومی ٹیم کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ وہ خود نہیں بلکہ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر تیار کرتے ہیں ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں بدترین شکست کے بعد جب ٹیم بھارت سے واپس پاکستان آرہی تھی تو دہلی سے موہالی کے درمیانی فاصلے میں لکھی جو کہ جہاز میں باآسانی 35منٹ میں طے کیا جاسکتا ہے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر جب جہاز میں بیٹھے تو انتخاب عالم رپورٹ تیار کررہے تھے جہاں جرنلسٹ نے ان سے پوچھا کہ آپ انتخاب عالم کی رپورٹ تیار کررہے ہیں تو انہوں نے جھٹ پٹ لیپ ٹاپ بند کردیا اس کے ساتھ ساتھ وقار یونس جو رپورٹ تیار کرتے ہیں اس کی کانٹ چھانٹ میڈیا منیجر ہی کرتے ہیں ماضی میں بھی انتخاب عالم قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر رہے لیکن کبھی ان کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی لیکن اس بار انہوں نے اب رپورٹ بنانے کیلئے ایک ایسے بندے کا انتخاب کیا جو ماضی میں خود پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں خبریں دیتا رہا ہے یہ رپورٹ بھی ان سے ہی لیک ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
-
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا شروع
-
خیبرپختونخوا لکبیر کلب کراٹے چمپئن شپ صافی واریئرز مارشل آرٹس اکیڈمی نے جیت لی
-
پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا گیا
-
تعریف کرنے پر حارث رئوف کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
-
جینک سنرانجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار