پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی فیڈریشن میں بھی من مانیاں عروج پر

میری ٹیم کی بجائے سلیکشن کمیٹی نے اپنی ٹیم بنا لی ہے، جس پر اعتبار نہیں، فیڈریشن مجھے زبردستی ٹیم کے ہمراہ بھیج رہی ہے، حنیف خان

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:04

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی فیڈریشن میں بھی من مانیاں عروج پر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی فیڈریشن میں بھی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لئے جانے والی ٹیم کے ہیڈ کوچ حنیف خان نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کرکٹ کی طرح ہاکی ٹیم بھی پسند نا پسند کا شکار ہو گئی۔ وقا یونس نے تو شکست کے بعد سب کا بھانڈا پھوڑ دیا لیکن ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تو اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے جانے سے پہلے ہی پول کھول دیا۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حنیف خان نے قومی ہاکی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ میری ٹیم کی بجائے سلیکشن کمیٹی نے اپنی ٹیم بنا لی ہے، جس پر اعتبار نہیں، فیڈریشن مجھے زبردستی ٹیم کے ہمراہ بھیج رہی ہے۔ حینف خان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی پلاننگ سے دور رکھا گیا، مجھے فری ہینڈ دیا جائے۔قومی ہاکی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں آج رات ملائشیا کے لئے روانہ ہو گی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 6 سے 16 اپریل تک کوالالمپور میں ہو گا۔ ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 22:04:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :