پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ کی طرف سے مستقبل میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے پر احتجاج

بدھ 20 اپریل 2016 20:36

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ کی طرف سے مستقبل میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے پر احتجاج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کی طرف سے مستقبل میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے پر احتجاج کیا ہے، پی ایچ ایف نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 1979ء میں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو متعارف کروایا تھا اور میگا ایونٹ کا انعقاد 35 دفعہ ہوا جس میں سے پاکستان نے تین دفعہ کامیابی حاصل کی، دنیائے ہاکی کی چھ ٹاپ ٹیمیں ہر سال ایک دوسرے سے مقابلے کیلئے آمنے سامنے آتی تھیں لیکن ایف آئی ایچ کی طرف سے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کے فیصلہ سے پی ایچ ایف کو بہت مایوسی ہوئی ہے، ایف آئی ایچ نے اس بارے میں پی ایچ ایف کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور اچانک فیصلہ کردیا، پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی ایچ سے رابطہ کریں گے اور اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 20:36:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :