فیصل آباد ،پاکستان کپ کا پانچواں میچ سندھ نے اسلام آباد کو 118رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

،5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر محمد عامرمین آف دی میچ قرار

اتوار 24 اپریل 2016 15:37

فیصل آباد ،پاکستان کپ کا پانچواں میچ سندھ نے اسلام آباد کو 118رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان کپ کا پانچواں میچ سندھ نے اسلام آباد کو 118رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔،5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر محمد عامرمین آف دی میچ آن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ڈے نائٹ پاکستان کپ کے پانچواں میچ میں سندھ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر 336رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

سندھ الیون کی جانب سے خرم منظوراورسمیع اسلم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر 196رنزکی اووپنگ ریکارڈ پارٹنرشپ کی۔90گیندیں کھیلتے ہوئے 16چوکے اور3چھکے لگا کر123رنزکی شانداراننگز کھیلی۔سمیع اسلم نے 86گیندوں پر 7چوکے اور1چھکا کے مدد سے 75رنز،خالد لطیف نے 64گیندوں پر2چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 62رنزناٹ آؤٹ،صہیب مقصود نے21گیندوں پر 1چوکا لگا کر19رنز،انور علی نے 13گندوں پر1چھکااور1چوکالگاکر18رنز،سہیل خان نے 7گیندوں پر1چوکااور1چھکا لگا کر14رنز سکورکئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمدعرفان نے 45رنز،محمد عباس نے 59رنز،شاداب خاں نے 61رنز دے کر2,2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں اسلام آباد الیون 336رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 39.5اوورز میں 218رنزبناکر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔کامران اکمل نے 26گیندوں پر5چوکوں کی مدد سے 25رنز،شرجیل خان نے 5گیندوں پر1چوکا لگاکر5رنز،ناصر جمشید نے 21گیندوں پر 2چوکے لگاکر14رنز،افتخاراحمد نے 7گیندوں پر2چوکوں کی مدد سے10رنز،مصباح الحق نے 59گیندوں پر4چھکوں اور6چوکوں کی مددسے 73رنز،حماد اعظم نے 57گیندوں پر5چوکوں کی مددسے 45رنز،عمران خالد نے16گیندوں پر1چوکالگاکر9رنز،شاداب خاں نے 5گیندوں پر4سکور،محمدسمیع نے 11گیندوں پر1چھکالگاکر 13رنز،محمدعباس نے 2 1گیندوں پر10،محمدعرفان نے 12گیندوں پر 10رنز بنائے۔

سندھ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمدعامر نے 36رنز دے کر 5کھلاڑیوں اورسہیل خاں نے 29رنز دے کر4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سندھ کی طرف سے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر محمد عامرمین آف دی میچ قرارپائے۔یاد رہے کہ آج پاکستان کپ کا چھٹامیچ بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے مابین کھیلاجائے گا۔

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 15:37:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :