چارروزہ چیف آف آرمی سٹاف گالف چمپئین شپ 2016 اختتام پذیر ،تقریب میں آرمی چیف کی شرکت

جنرل راحیل شریف نے کامیاب کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اوران میں انعامات بھی تقسیم،آئی ایس پی آر

اتوار 1 مئی 2016 23:31

چارروزہ چیف آف آرمی سٹاف گالف چمپئین شپ 2016 اختتام پذیر ،تقریب میں آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) راولپنڈی گالف کلب میں4روزہ چیف آف آرمی سٹاف گالف چمپئین شپ 2016 اختتام پذیر ہوگئی ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی گالف کلب میں چارروزہ چیف آف آرمی سٹاف گالف چیمپئن شپ 2016 اختتام پذیر ہوگئی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی بھی شریک ہوئے ۔جنرل راحیل شریف نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اوران میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی گالف ٹورنامنٹ کے فائنل میں شارٹ کھیلا ۔چیف آف آرمی سٹاف گالف چمپین شپ 2016ٹورنامنٹ کو معروف تعمیراتی کمپنی حبیب رفیق نے سپانسر کیا تھا ۔اختتامی تقریب میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد رفیق بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 23:31:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :