قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کافیصلہ کر لیا گیا ہے ، آئندہ ایک دو دن میں قومی ٹیم کے کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ،کوچ پاکستانی بھی ہوسکتا ہے اور غیر ملکی بھی ،گوننگ باڈی نے کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا ، ڈومیسٹک افیئرز کی کمیٹی بنائی جائے گی ،جتنی کمیٹیاں بنے گی اس میں ایک بورڈ ممبر ضروری ہو گا،پی سی بی چیئرمین

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن کامیاب رہا،جس میں آمدنی 26 لاکھ ڈالرز رکھی تھی ، پی سی بی اپنے منافع سے 13لاکھ ڈالرز فرنچائزرز کو دے گا،پاکستان سپر لیگ 2016 میں بھی 5ٹیمیں کھیلیں گی،نجم سیٹھی

منگل 3 مئی 2016 20:56

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کافیصلہ کر لیا گیا ہے ، آئندہ ایک دو دن میں قومی ٹیم کے کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ،کوچ پاکستانی بھی ہوسکتا ہے اور غیر ملکی بھی ،گوننگ باڈی نے کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا ، ڈومیسٹک افیئرز کی کمیٹی بنائی جائے گی ،جتنی کمیٹیاں بنے گی اس میں ایک بورڈ ممبر ضروری ہو گا،پی سی بی چیئرمین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کافیصلہ کر لیا گیا ہے ، آئندہ ایک دو دن میں قومی ٹیم کے کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ،کوچ پاکستانی بھی ہوسکتا ہے اور غیر ملکی بھی ،گوننگ باڈی نے کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا ۔

لاہور میں گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کاکوچ ملکی اور غیر ملکی بھی ہو سکتاہے ،جس شخص کا نا م قومی ٹیم کے کوچ کیلئے فائنل کیا گیاہے ان سے ابھی بات چیت کرنی ہے کہ وہ کوچنگ کیلئے تیار ہیں ،اس لیے ابھی نام نہیں بتا سکتے ،ایک دو دن میں کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کافیصلہ کیا گیاہے اور ڈومیسٹک افیئرز کی کمیٹی بنائی جائے گی ،جتنی کمیٹیاں بنے گی اس میں ایک بورڈ ممبر ضروری ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی میں کرکٹ کمیٹی کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا ۔اس موقع پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن بہت کامیاب رہا،جس میں پی سی بی نے اپنی آمدنی 26 لاکھ ڈالرز رکھی تھی ، پی سی بی اپنے منافع سے 13لاکھ ڈالرز فرنچائزرز کو دے گا،پاکستان سپر لیگ 2016 میں بھی 5ٹیمیں کھیلیں گی، جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ایک ٹیم کا اضافہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 20:56:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :