ایشیا کبڈی کپ ، پاکستانی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل، افغانستان کو 13-43 سے شکست دیدی

جمعرات 5 مئی 2016 14:32

ایشیا کبڈی کپ ، پاکستانی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل، افغانستان کو 13-43 سے شکست دیدی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان نے لگاتار تین فتوحات حاصل کرلیں، افغانستان کو باآسانی 13 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرڈالی۔افغانستان کو بھی باآسانی دھول چٹادی۔

(جاری ہے)

واہ کینٹ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کو قریب بھی نہ آنے دیا۔13 کے مقابلے میں 43پوائنٹس سے فتح سمیٹ کر لگاتار تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس سے پہلے پاکستان نے ایران اور سری لنکا کو باآسانی شکست دی۔دوسرے میچز میں بھارت نے نیپال کو اڑتالیس سولہ جب کہ ایران نے سری لنکا کو چھتیس دس سے شکست دی،پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 14:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :