چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ٗ ریاض حسین پیر زادہ

پی ایس ایل سے آمدن تقریباً 24لاکھ ڈالرز ہے ،حاصل ہونے والی کل آمدن رواں کے آخر تک فراہم کر دی جائے گی ٗوفاقی وزیر

بدھ 11 مئی 2016 21:57

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ٗ ریاض حسین پیر زادہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر بین الاصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہاہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض پیر زادہ نے کہاکہ شہریار خان اور نجم سیٹھی کافی تبدیلیاں لائیں ہیں اب وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں ،دونوں ااچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اس لیے انہیں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق پی سی بی کے اکاؤنٹس کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،پی ایس ایل سے آمدن تقریباً 24لاکھ ڈالرز ہے ،حاصل ہونے والی کل آمدن رواں کے آخر تک فراہم کر دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 21:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :