قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کو دھمکی آمیزفون

جمعرات 12 مئی 2016 19:42

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کو دھمکی آمیزفون

زلاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہیں، شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والوں نے 2لاکھ روپے مانگے ہیں اورکہا ہے کہ اگر پیسے نہ دیئے تو بدنامی کیلئے تیار ہوجاؤ۔شرجیل خان نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کہتے ہیں اْن کے پاس کوئی وڈیو ہے، بار بار کال کرکے دو لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل خان نے واضح کیا کہ ایسی کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ جعلی ہوگی۔شرجیل کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے کو چند روز قبل دھمکی آمیز فون آیا تھا۔شرجیل خان کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے میرا نام خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام ان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی کسی بھی ویڈیو کو مصدقہ نہ سمجھیں۔اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیزکال سے متعلق شرجیل خان نیرابطہ نہیں کیا، میڈیاکی خبروں پرمتعلقہ محکمے کومعاملہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 19:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :