- Home
- Sports
- News
- انگلینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ہے ، اسلئے مقابلے کیلئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ..
انگلینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ہے ، اسلئے مقابلے کیلئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہماری باؤلنگ اچھی ہے جس میں ورائٹی موجود ہے، باؤلرز کو انگلش بیٹسمینوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا، مکی آرتھر کراچی کنگز کی کوچنگ کر چکے ہیں ، یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے بہترین کام لیتے ہوئے ایک کامیاب کوچ ثابت ہوں گے
قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا انٹرویو
جمعہ 27 مئی 2016 22:21
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہت سخت حریف ہے ، اسلئے مقابلے کیلئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو ، ہمیں انگلینڈ کی کنڈیشنز کے لحاظ سے خود کو ڈھاکنا ہو گا اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔
فاسٹ بالر نے پاک پیشن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہماری بالنگ لائن اپ بہت اچھی ہے جس میں ورائٹی موجود ہے اور اس میں انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ہمارے بالرز کیلئے سب سے اہم چیز انگلینڈ کی صورتحال میں جلد از جلد خود ڈھالنا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم وہاں کی کنڈیشنز اور وکٹوں کا خود کو عادی بنا لیں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی بالرز انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کریں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی