کراچی میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے بڑے باکسرز حصہ لے رہے ہیں ، ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدن سے تھر کے متاثرین کیلئے پانی کا انتظام کیا جائے گا، پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتا ہوں ، 4جون کو اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا افتتاح کروں گا،پورے ملک میں تربیتی اداروں کو پھیلانا چاہتا ہوں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

منگل 31 مئی 2016 21:19

کراچی میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے بڑے باکسرز حصہ لے رہے ہیں ، ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدن سے تھر کے متاثرین کیلئے پانی کا انتظام کیا جائے گا، پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتا ہوں ، 4جون کو اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا افتتاح کروں گا،پورے ملک میں تربیتی اداروں کو پھیلانا چاہتا ہوں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور مقامی باکسرز کو جمنازیم سیمت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلی دفعہ بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ منعقد کروانے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بین الاقوامی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ '2 جون کو کراچی کے ہوٹل میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں یورپ سمیت دنیا کے دیگر خطوں کے بڑے باکسرز حصہ لے رہے ہیں'۔

عامر نے کہا کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم سے تھر کے متاثرین کے لیے پانی کا انتظام کیا جائے گا، وہاں پر لوگوں کے لیے صاف وشفاف پانی کی ضرورت ہے۔کم عمر باکسنگ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتا ہوں اور 4 جون کو اسلام آباد میں اپنی اکیڈمی کا افتتاح کروں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں پورے ملک میں تربیتی اداروں کو پھیلانا چاہتا ہوں، کراچی کے علاقے لیاری میں انتہائی باصلاحیت لڑکے موجود ہیں اسی لیے وہاں باکسنگ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔

عامر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ 'میں کراچی کے مختلف علاقوں میں جمنازیم تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے گزشتہ سال لیاری کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے نوجوان باکسروں کی تعریف کی تھی۔لیاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں حیران کن ٹیلنٹ ہے جس پر مجھے یقین نہیں آتا۔ٹیلنٹ کو نکھارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم صرف لیاری سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے عالمی چمپین نکال لیں گے، تیکنیک اور اچھی فٹنس کے حامل باکسرز موجود ہیں انھیں صرف جمنازیم اور ایک ایسا شخص چاہیے جو ان کی مدد کرے جس کے لیے میں یہاں موجود ہوں۔

عامر پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل کے حوالے سے بڑے پرامید ہیں اور کہا کہ'آئندہ چند سالوں میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 21:19:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :