چین نے خواتین کے باسکٹ بال کے اولمپک کوالیفائنگ دستے کا اعلان کردیا

جمعہ 3 جون 2016 16:28

چین نے خواتین کے باسکٹ بال کے اولمپک کوالیفائنگ دستے کا اعلان کردیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) چین کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ( او کیو ٹی ) کیلئے جمعہ کو اپنی بارہ رکنی مضبوط دستے کا اعلان کر دیا ، ما شوئی یا اور چایو سائیو ٹیم کے ساتھ فرانس کا دورہ نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر شوئی ین فی نے کہا کہ انہوں نے ( ما اور شایو ) میں زبردست تربیت کی ہے اور کوچ تھامس ماہ ہر کا خیال ہے کہ وہ آخری بارہ میں کوئی پوزیشن حاصل کر سکتی ہیں تا ہم ٹیم کو فنی عوام کو مد نظر رکھنا چاہئے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کھلاڑیوں کی تعداد محدود ہے ، چینی ٹیم او کیو ٹی آخری مرحلے کی تیار ی کیلئے اتوار کو بذریعہ طیارہ فرانس روانہ ہو گی اور او کیو ٹی 13جون سے 19جون تک نانٹس میں منعقد ہورہا ہے جس میں 12ٹیمیں رائے اولمپکس کے آخری پانچ پوزیشنوں کیلئے حصہ لیں گی ، چین ، سپین اور وینزویلا کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 16:28:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :